نولکھا ، فٹ پاتھ سے نامعلوم خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

 نولکھا ، فٹ پاتھ سے نامعلوم خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد
کیپشن: women dead body found at naulakha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد بھٹی: نولکھا کے علاقے میں فٹ پاتھ سے نامعلوم خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ،  شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔
 پولیس کے مطابق نولکھا کے علاقے میں نوری مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر چالیس سے پینتالیس سال معلوم ہوتی ہے ۔متوفیہ کی لاش چار سے پانچ روز پرانی معلوم ہوتی ہے جبکہ متوفیہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

شبہ ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش فٹ پاتھ پر پھینک دی گئی ۔خاتون کی لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ موت کی وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہوں گی۔

دوسری جانب تین روز قبل بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ہربنس پورہ نہرسے برآمد  ہوگئی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں نہر سے سترہ سالہ میثم کی لاش ملی ہے، مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ میثم نامی نوجوان تین روز قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا،متوفی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے ، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

متوفی کے ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer