موت ہو تو ایسی، امام مسجد سجدے کی حالت میں انتقال کرگئے

Imam Masjid
کیپشن: Imam Masjid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈیفنس کے علاقے میں مسجد کے پیش امام نماز جمعہ سے قبل سجدےکی حالت میں انتقال کر گئے۔ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، شہری  جوق در جوق نماز جنازہ میں شرکت کے لئے چلے آئے۔ اللہ کے ولیوں سے زمین خالی نہیں ہوئی، یہ وہی لوگ ہیں جن کے لئے کہا گیا کہ چل اے نفس مطئمنہ اپنے رب کی طرف اس حال میں واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو۔

ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمان انقلابی کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک کی مسجد کے خطیب عمر ابراہیم خطبہ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں وفات پا گئے۔سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ مولانا عمر ابراہیم سنتوں کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سجدے کی حالت میں چلے گئے اور کافی دیر نہیں اٹھے تو نمازیوں کو تشویش ہوئی جب انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ 

جامع مسجد ایکس بلاک فیز تھری ڈیفنس کے خطیب مولانا عمر ابراہیم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ ادا کر دی گئی جبکہ مولانا حافظ اجود عبید نے نماز جنازہ پڑھائی۔مولانا ابراہیم خطبہ جمعہ سے قبل سنتیں ادا کرتے ہوئے سجدہ کی حالت میں خالق حقیقی سے جاملے۔نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماء عفیف صدیقی،مولانا قاری ارشد عبید نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ، مولانا ڈاکٹر شاہد اویس نقشبندی،مولانا بلال اشرف، مفتی شاہد عبید،مولانا اویس ارشد، مولانا صوفی عبدالرحمٰن شریک ہوئے۔

اسی طرح مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی، مولانا زبیر حسن،مولانا حافظ اسد عبید، مفتی احمد علی، حافظ عبید الرحمٰن،مہتمم جامعہ قاسمیہ رحمن پورہ مولانا قاری سعید احمد،مولانا فیاض الدین چترالی، مولانا ابرابر احمد طور خطیب جامع مسجد ڈبلیو بلاک ڈیفنس، مولانا حمید الرحمٰن،مولانا شاہد مشتاق، مولانا نعمان اصغر، مولانا ظہیر اعظم،مولانا طاہر ایڈوکیٹ، مہتمم جامعہ عبداللہ بن مسعود سبزہ زار مولانا عبدالرحمٰن اور جامع اشرفیہ میں زیر تعلیم طلبا اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔مولانا ابراہیم کی تدفین شیر شاہ قبرستان اچھرہ میں کی گئی۔