لاہور کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن کا انکشاف

Teaching Hospital
کیپشن: Teaching Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (عظمت اعوان) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل پرچیز میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، محکمہ صحت  نے  انکوائری کا فیصلہ کرلیا ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سروسز ہسپتال، میو ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں لوکل پرچیز کی انکوائری کی جائے گی، انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ علمدار حسین انکوائری کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمادالرب اور کنٹریکٹ منیجر شفیق حسین کمیٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں، کمیٹی ہسپتالوں میں بے ظابطگیوں کی رپورٹ15  روز میں پیش کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer