پی پی 150، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی لسٹ جاری

پی پی 150، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم:پی پی 150میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ مکمل ہو گیا، ریٹرنگ آفیسر محمد عمران خان نے حتمی لسٹ جاری کردی۔ صوبائی حلقہ میں کل 23امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 22نام فائنل کر دیئے جبکہ 1آزاد امیدوار ملک افضل کے کاغذات مسترد کر دیئے۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پی پی 150 کیلئے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد منشاء پرنس، عام عوام پارٹی کے ملک محمد یونس، ن لیگ کے بلال یاسین، لبیک یارسول اللہ کےمرغوب احمد، ن لیگ کےجواد ملک، پیپلز پارٹی کےچوہدری عبدالستار، ن لیگ کےجبران بن سلمان، پیپلز پارٹی کے سرفراز، ن لیگ کے امیدوار امجد نظیر بٹ، پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار، لبیک یارسول اللہ کے محمد پرنس،پی ٹی آئی کے محمد اکرم ، پیپلز پارٹی کے نظیر الدین شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ فاروق افضل کے کاغذات میں تضاد اور حاضر نہ ہونے پر مسترد کر دیئے گئے۔