ویب ڈیسک:بھارت کی فلم انڈسٹرہ بالی ووڈ کےاداکار سہیل خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کا نام ’ رام خان‘ رکھنا چاہتے تھے، لیکن سابق اہلیہ سیما سجدیہہ نے بچے کی پیدائش کے بعد اسکا نام نروان رکھ دیا، جسے انہوں نے خوشی سے قبول کر لیا۔اداکار سلمان خان کےبھائی سہیل خان کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔
ریئلیٹی شو ’’الائنز‘‘ میں اداکار علی گونی کے ساتھ گفتگو کے دوران سہیل نے بتایا کہ جب سیما پہلی بار حاملہ تھیں تو دونوں نے مذاق میں ایک معاہدہ کیا تھا کہ اگر بیٹا ہوا تو نام وہ رکھیں گے جبکہ بیٹی ہونے کی صورت میں نام سیما منتخب کریں گی۔ سہیل نے کہامیں اپنے بیٹے کا نام رام خان رکھنا چاہتا تھا، ہم مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں، اسلئے مجھے یہ نام پسند تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد جب سیما کو ہوش آیا تو ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ بیٹا ہوا ہے۔ کمرے میں داخل ہونے پر سیما نے نیم بے ہوشی کی حالت میں پوچھا نروان کیسا ہے؟ سہیل کے مطابق، سیما نے اتنے اعتماد اور محبت سے یہ نام لیا کہ وہ اسے تبدیل نہ کر سکے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نروان آج بھی اپنے نام کی طرح پرسکون اور سنجیدہ مزاج کا حامل ہے۔ریئلیٹی شو ’’الائنز‘‘ کے میزبان نے جب سیما سے پوچھا کہ کھیل میں انکا سب سے بڑا ساتھی کون ہے تو انہوں نے جواب دیا’’اس وقت میرا واحد ساتھی سہیل ہی ہے۔سہیل نے بھی اعتراف کیا کہ شو میں سیما کو دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی اور ایسا محسوس ہوا جیسے خاندان کا کوئی فرد ان کے ساتھ موجود ہو۔
شو کے دوران اداکار علی گونی نے سہیل اور سیما کے بیٹوں نروان اور یوہان کی اچھی تربیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نہایت بااخلاق ہیں۔سیما سجدیہہ کی شو میں آمد پر سہیل نے کہا’’میں نے اس خوبصورت خاتون کے ساتھ 25 سال گزارے ہیں۔ اگر ہماری زندگی میں کوئی غلطیاں ہوئیں تو میں ان کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ بعد ازاں سہیل نے سیما کی جانب محبت بھرے انداز میں بوسہ اچھالا، جس پر سیما نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’’سہیل، آپ سے دوبارہ مل کر اچھا لگا۔