سٹی 42 : فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بخار لاہور پر بھی چڑھ گیا۔ ورلڈ کپ فائنل کے لیے لبرٹی چوک پر بڑی اسکرین نصب کرنے کی تیاریاں، شائقین فٹبال آج رات فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔
ورلڈ کپ کا فائنل اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرکہ امریکی ریاست نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق فائنل رات 12 بجے شروع ہوگا۔
فٹبال کے دیوانے بڑی تعداد میں لبرٹی پہنچنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بڑی سکرین ساؤنڈ سسٹم لگانے کی تیاریاں آخری مراحل پر پہنچ گئی۔ لبرٹی چوک پر فٹبالرز لوررز بھی سلفیاں بنانے میں مصروف ہیں ۔