ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 برس بعد جاری کھاتوں میں 2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس؛ وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

14 برس بعد جاری کھاتوں میں 2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس؛ وزیراعظم کا اظہارِ تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جاری کھاتوں (کرنٹ اکاؤنٹ) میں 2.1 ارب ڈالر کے سالانہ سرپلس کو ملک کی معاشی تاریخ کا ایک ”تاریخی سنگِ میل“ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ 14 برس بعد پہلی بار پاکستان کو سالانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس حاصل ہوا ہے، جو کہ گزشتہ 22 برسوں کے بعد سب سے بڑا سرپلس ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”الحمدللہ! یہ کارنامہ ریکارڈ ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے اور معیشت میں اصلاحات پر مسلسل توجہ کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، جو نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ملک میں موجود معاشی ٹیم کے عزم و حوصلے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔“

وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔