ویب ڈیسک: سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب رضوان نصیر نے کہا ہے کہ حکومت نے بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان نصیر نے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو نے بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا، بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
رضوان نصیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں، بچوں کو محفوظ رکھیں اور گھروں کی چھتوں کو ضرور چیک کریں۔ پنجاب میں بارشوں کے دوران 119 اموات ہوئیں۔( زیادہ اموات مکانوں کی چھتیں گرنے سے ہوئیں)
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پورے پنجاب میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، موسیماتی تبدیلی دنیا کیلئے چیلنج ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں ہمارے پاس کوئی نظام نہیں تھا، باہر سے ٹیمیں آئی تھیں، آج ہمارے تمام اضلاع میں مشینری اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔