ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین خبردار, نئے نرخ مقرر کر دئیے گئے

بجلی صارفین خبردار, نئے نرخ مقرر کر دئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کے باوجود نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے 2023ء سے 2030ء تک کا ملٹی ایئر ٹیرف (Multi-Year Tariff) نوٹیفائی کر دیا ہے۔

نیپرا نے پاور ڈویژن کے اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی فراہمی، ترسیل اور تقسیم کے نئے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی فراہمی، ترسیل اور تقسیم کے نرخ الگ الگ مقرر کیے گئے ہیں، پاور سپلائی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، ڈسٹری بیوشن ٹیرف 3 روپے 31 پیسے فی یونٹ اور ترسیلی ٹیرف 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ رکھا گیا ہے۔

 وفاقی حکومت نے نیپرا کے ملٹی ایئر فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کو دی جانیوالی بعض خصوصی رعایتوں پر اعتراضات اٹھائے تھے تاہم نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سنائے بغیر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔