ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی کالونی فیز ٹو، اراضی کی خریداری کیلئے محکمہ خزانہ سے 40 کروڑ روپے مانگ لئے

صحافی کالونی فیز ٹو، اراضی کی خریداری کیلئے محکمہ خزانہ سے 40 کروڑ روپے مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:صحافی کالونی فیز ٹو میں اہم پیشرفت، محکمہ اطلاعات نے محکمہ خزانہ سے اراضی کی خریداری کیلئے رقم مانگ لی۔

محکمہ اطلاعات نے محکمہ خزانہ سے 40 کروڑ روپے مانگ لئے، محکمہ اطلاعات مذکورہ رقم اراضی کی قیمت کے طور پر روڈا کو ادا کرے گا۔

اراضی کی خریداری کے بعد بیلٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا، محکمہ خزانہ سے رقم ملتے ہی اراضی خریداری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

محکمہ اطلاعات نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی، رواں مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلیٰ نے مذکورہ گرانٹ کی منظوری دی تھی۔