راو دلشاد: گیم چینجر منصوبےبیلولائن آٹو میٹڈریل ٹرانزٹ سسٹم پر بڑی پیشرفت،اے آر ٹی ڈسپلے ماڈل لاہور پہنچ گیا۔
اگست کے پہلے ہفتے ٹیسٹ رن کے لئے آپریشنل ہوگا۔ایک آٹومیٹڈ ریل کا سیٹ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو موصول ہوگیا۔
آٹومیٹڈ ریل نورینکو کے ڈیرہ گجراں ڈپو میں پہنچا دیاگیا۔چارجنگ سسٹم کی انسٹالیشن کا آغاز کردیاگیا۔آٹومیٹڈ ریل کی ایک مرتبہ چارجنگ سے400کلومیٹر کی مسافت کی صلاحیت ہے۔
بلو لائن آٹو میٹڈ ریل ٹرانزٹ سسٹم کے لیے فزیبیلٹی سسٹڈی کی جارہی ہے،کینال روڈ کے دونوں اطراف ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ییلو لائن منصوبہ مکمل ہوگا۔
پنجاب حکومت نے منصوبےکا تخمینہ لاگت 60 سے 80 ارب تک لگایا۔منصوبے سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد شہری یومیہ سفری سہولیات حاصل کرسکیں۔
پنجاب حکومت نے منصوبے کو دسمبر 2026 تک آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔