ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں ایئر ٹیٹو شو: پاک فضائیہ کے سی ون 30 طیارے کی پہلی پوزیشن

برطانیہ میں ایئر ٹیٹو شو: پاک فضائیہ کے سی ون 30 طیارے کی پہلی پوزیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پاک فضائیہ نے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔ برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 کے پہلے دن پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے اپنی شاندار شرکت سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایئر شو میں شرکت کرنے والے C-130 اور JF-17 تھنڈر طیارے نہ صرف تکنیکی معیار بلکہ ظاہری تزئین و آرائش کے لحاظ سے بھی بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

شائقین کی بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے طیاروں کو نہ صرف سراہا بلکہ جہازوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

ایئر شو کے پہلے دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے جدید ترین طیاروں نے حصہ لیا، تاہم پاکستان ایئر فورس کے C-130 طیارے کی منفرد پیشکش اور پریزنٹیشن نے ججز اور شائقین کے دل جیت لیے۔