انٹرنیشنل ینگ فیزیسٹس ٹورنامنٹ؛بچے فزکس کے مقابلے کریں گے،ذہنوں کی لڑائی ہوگی،سیکھنےکا موقع ملےگا، گورنر بلیغ الرحمان

Governer Baleegh ur Rahman, Murree, The International Young Physicists’ Tournament, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل ینگ فیزیسٹس ٹورنامنٹ  کے افتتاح کے حوالہ سے  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا  کہ پاکستان کو پہلی بار موقع ملا کہ اتنا اہم ایونٹ یہاں ہوسٹ کیا جارہا ہے۔

انٹرنیشنل ینگ فیزیسٹس ٹورنامنٹ میں دنیا کے دور دراز ممالک کے نوجوان بچے اور بچیاں فزکس کے مقابلے کرینگے۔ذہنوں کی لڑائی ہوگی۔اور بچوں کو بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملے گا۔

گونر پنجاب نے یہ باتیں مری کی کوہسار یونیورسٹی مین انٹرنیشنل ینگ فزیسٹس ٹورنامنٹ کے افتتاح کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ 
ملک کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ وقت سے کچھ دن پہلے سبکدوش ہونگے۔اعلان الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان نے کرنا ہے۔