ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان :لاہوریے ہو جائیں تیار ،  معروف بین الاقوامی کمپنی ڈزنی یا یونیورسل لاہور میں تھیم پارک تیار کریں گی ، تھیم پارک روڈا کے 2500 ایکڑ پر محیط انٹرٹینمنٹ سٹی کا حصہ ہو گا ۔ 
 روڈا کا 2500 ایکڑ زمین پر شاندار انٹرٹینمنٹ سٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ مشہورو معروف کمپنی ڈزنی، یونیورسل اور امریکانو کو پاکستان میں شاندار تھیم پارک بنانے پر آمادہ کیا جائے گا ۔ برطانوی معروف کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لئے گئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان کے مطابق 2500 ایکڑ زمین پر شاندار انٹرٹینمنٹ سٹی تعمیر کیا جائے گا۔ انٹرٹینمنٹ سٹی 3 اہم حصوں پر مشتمل ہو گا ۔ معروف کمپنی ڈزنی، یونیورسل اور امریکانو کو پاکستان میں شاندار تھیم پارک بنانے پر آمادہ کیا جائے گا ۔۔پر امید ہیں کہ تینوں میں سے ایک کمپنی تھیم پارک بنائے گی۔منصوبے میں 300 ایکڑ پر جنگل بنایا جائے گا ۔ جہاں ٹریکنگ، زپ لائن ، ریسٹورنٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ہوں گی ۔