شاپنگ مالز، شادی ہالز، مارکیٹوں کی بندش؛نیا حکم نامہ جاری

closed time shopping malls, bazar and marriage halls
کیپشن: closed time shopping malls
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)توانائی بحران ، پنجاب کے بعد شہر قائد میں بھی نئی پابندیاں لگا دی گئیں، اس حوالے سے نیا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا, اسلام آباد میں بھی کاروبار رات 9 بجے بند ہوں گے۔

نئے حکم نامہ کے مطابق کراچی میں مارکیٹیں، بازار،دکانیں،شاپنگ مالزرات 9بجےبندکرنےکافیصلہ کیاگیا، شادی ہالز اور شادی کی تقریبات رات ساڑھے10بجےختم کرنی ہوں گی، ہوٹل ریسٹورنٹس،کافی شاپس، کلبز اورسینما ہالزساڑھے 11بجےبندکر نے کاحکم دیا گیا، ہفتے کوکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،  ایک ہفتےکےدوران جمعہ یااتوارکو عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا کہ کاروباری بندش اوقات میں نرمی آج سے ختم ہو رہی ہے،کاروباری بندش کے اوقات میں 18 جولائی تک نرمی کی گئی تھی۔

تاجر برادری آج سے دوبارہ کاروبار رات 9 بجے بند کر دیں،ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کا وقت رات ساڑھے 11بجے تک ہے،اس حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بھی سرکاری نوٹی فکیشن کی مدت ختم ہونے کےبعد آج سےکاروباری مراکز رات 9 بجے بند کیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer