دولہے کو شادی سے پہلے دلہن نہ دکھانے کا برا انجام؛ ویڈیو وائرل

دولہے کو شادی سے پہلے دلہن نہ دکھانے کا برا انجام؛ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)دولہے کو شادی سے پہلے دلہن نہ دکھانے کا برا انجام ہوا، عین شادی کے وقت دلہن کو دیکھتے ہی فرار ہوگیا، سوشل میڈیا پر اس دولہے کی ویڈیو وا ئرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سب کچھ اچانک کیسے ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت میں پیش آئے اس واقعے میں شادی کی تقریب جاری تھی، دولہا اور دلہن کے اہلخانہ اور عزیز اقارب پاس ہی کھڑے تھے،جیسے ہی ایک رسم کی ادائیگی کے لیے دولہا کھڑا ہوا تو کچھ ایسا ہوا جس کے بعد وہ وہاں سے فرار   ہونا پڑا،یہ ویڈیو انسٹاگرام  پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر سب حیران ہوگئے اور کوئی یقین بھی نہیں کرسکا کہ ایسا بھی کچھ ہوسکتا ہے۔

 ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی دو لہا کھڑا ہوا تو اس دوران دلہن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گرگئی، جیسے ہی دو لہے نے دلہن کو دیکھا تو اسے ایسا لگا کہ جیسے کسی اور ہی  مخلوق کو دیکھ لیا ہو، اور پھر پھولوں کے ہار کو اتار کر وہاں سے فرار ہوگیا, اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer