ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی اے اے نےپروازوں سے متعلق نئےایس او پیز جاری کردیئے

سی اے اے نےپروازوں سے متعلق نئےایس او پیز جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب  ڈیسک :سی اے اے  حکام نے پروازوں سے متعلق نئےایس او پیز جاری کردیئے ، ایس او پیز 20 جولائی سے 31 اکتوبر تک  کیلئے جاری کیےگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی کے اقدامات جاری، نئےایس او پیز ڈومیسٹک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیوٹ ایئر کرافٹ کے لیے ہیں۔ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری، تمام ایئر لائنز ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، اور رش سے بچنے کے لیے ایئر لائنز پروازوں کے اوقات کار پر عمل کریں۔ ایئر پورٹ پر ماسک کے ساتھ صرف ایک فرد کے داخلے کو یقینی بنایا جائے گا، ڈرائیور مسافر کو ڈومیسٹک ڈپارچر تک چھوڑ سکتا ہے،پروٹوکول پر پابندی ہوگی،ایئر پورٹ منیجرز ایئر پورٹ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کاؤنٹرز پر سینی ٹائزر رکھنے اور مسافروں کو بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے،مسافر کو سینی ٹائزر نہ مل سکا تو کیبن کریو ان کو فراہم کرے گا، مسافر کے پاس فیس ماسک نہیں ہوا تو بھی ایئر لائن انہیں ماسک دے گی۔ مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے گا، سی اے اے نے ایئر کرافٹس میں کٹس، این 95 ماسک، گلوز اور دیگر اشیا رکھنے کی بھی ہدایت کی۔  اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو پیکڈ کھانا دینے کی اجازت دے دی گئی،پروازوں سے متعلق نئے ایس او پیز کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی پیکڈ اشیا دوران پرواز مسافروں کو پیش کی جا سکتی ہیں۔

مسافروں کے لیے سینیٹائزر کا بندوست ایئر لائن کے ذمہ ہوگا، دوران پرواز ماسک لازمی پہنا جائے گا، پرواز کے دوران مسافروں کی ماسک کے ساتھ تصاویر لی جائیں گی، یہ تصاویر سی اے اے کے متعلقہ سیکشن کے حوالے کی جائیں گی، مسافروں اور کیبن کریو کے موبائل نمبر اور تفصیلات کا ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ نئے احکامات 31 اکتوبر 2021 تک قابل عمل ہوں گے۔