ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب  کورونا سے کوئی نہیں مرے گا، معجزہ نما دوا سامنے آگئی

اب  کورونا سے کوئی نہیں مرے گا، معجزہ نما دوا سامنے آگئی
کیپشن: covid-19 situation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  متحدہ عرب امارات میں اینٹی وائرل دوا سوتروویمیب کی کووِڈ-19 کے مریضوں پر کلینکی جانچ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے 97 فی صد مریض 14 روز میں صحت یاب ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق دوا کی کلینکی جانچ کے لیے جن مریضوں کا انتخاب کیا گیا تھا،ان میں سے 50 فی صد کی عمریں 50 سال یا اس سے زیادہ تھیں۔اس کے علاوہ جن افراد کو سوتروویمیب دوا دی گئی ہے،ان میں سے بیشترذیابطیس ، امراض قلب ، سرطان اور موٹاپے ایسے دائمی عوارض کاشکار تھے۔

اس دوا کے استعمال کنندگان کوکووِڈ-19 سے مرنے سے 100 فی صد تک بچایا جاسکتا ہےاور ایسے مریضوں کو ہنگامی طور پر اسپتال لے جانے کے واقعات میں 99 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔یواے ای کی وزارتِ صحت کے مطابق اس دوا کو 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو بھی استعمال کرایا گیا ہے۔

ابوظبی میں 6175 معمول مریضوں کو یہ دوا استعمال کرائی گئی ہے۔سوتروویمیب برطانیہ کے دواساز ادارے گلیکسو اسمتھ کلین کی تیارکردہ ہے۔یواے ای میں اس سال جون کے وسط میں اس دوا کی پہلی کھیپ پہنچی تھی اور وہ دنیا میں اس دوا کو وصول کرنے والے چند ایک اوّلین ممالک میں سے تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer