ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا سوشل میڈیا سےعارضی کنارہ کشی کا اعلان

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا سوشل میڈیا سےعارضی کنارہ کشی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوی پوسٹ کی جس میں تحریر کیا کہ میں اس وقت اپنی ذمہ داریوں، رشتوں،کام اور ہر چیز سے کچھ وقت کا وقفہ لینا چاہتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ میں واپس آؤں گی یا نہیں۔

Caption

گلوکارہ نےمزید لکھا کہ میں میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ میری کوئی ویڈیو نہ بنائیں، میری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور مجھے سکون سے جینے دیں۔
نیہا ککڑ کی پوسٹ کے بعد انکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔