ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہی خاندان کو بڑا صدمہ، سعودی شہزادہ وفات پا گئے

شاہی خاندان کو بڑا صدمہ، سعودی شہزادہ وفات پا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کا انتقال گزشتہ روز ہوا، نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شہزادوں، حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سعودی عرب میں شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا تھا۔

ایوان شاہی کا کہنا تھا کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

ایوان شاہی کی جانب سے متوفی کے لئے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی تھی۔