ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں نے نائی کی دکان لوٹ لی، گاہگوں پر تشدد ،فوٹیج منظر عام پر

Dacoity in salon shop,
کیپشن: Dacoity in salon shop,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے سیلون لوٹ لیا، دو ڈاکو 8 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر 7 موبائل اور نقدی بھی لے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے سیلون لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی،ڈاکوؤں نے پہلے سیلون انتظامیہ اور پھر شہریوں سے موبائل لوٹے،سی سی ٹی وی میں ڈاکوؤں کو شہریوں کی جیبوں سے موبائل نکالتے دیکھا جا سکتا۔ڈاکو موبائل نہ دینے پر شہریوں پر تشدد بھی کرتے رہے۔

 ڈکیتی کے ایک اور واقعے میں نشتر کالونی میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا،عمر نامی شہری میزان بینک سے 20 لاکھ کی رقم لیکر نکلا،پاک عرب سوسائٹی کے قریب ڈاکو شہری عمر سے 20 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ  کر روایتی کارروائی شروع کر دی۔

اسلام پورہ پولیس نے سلیون کے مالک عبدالرحیم کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ذرائع سے مدد حاصل کی جارہی ہے ۔  ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔