پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

Punjab university
کیپشن: fight in punjab university
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی،پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج میں بلڈ کیمپ لگانے پر جھگڑا ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق جھگڑا اسلامی جمعیت طلباء اور پنجاب کونسل کے درمیان ہوا،دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔اسلامی جمیعت طلباء کے کارکنوں کو بلڈ کیمپ لگانے پر اعتراض تھا۔

لڑائی میں اسلامی جمیعت کے کارکنوں نے پنجاب کونسل کے کارکنوں پر پر خنجروں سے وار کیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کونسل کے 3 کارکن شدید زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں خیام خان،میاں وقار،ساجن فیاض گوندل شامل ہیں، گارڈز کے مطابق اسلامی جمیعت طلباء کے کارکنوں کے ہاتھوں میں اسلحہ اور خنجر تھے۔