بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

Babar Azam named captain of ICC T20I team of the year 2021
کیپشن: Babar Azam
سورس: icc
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے تین کھلاڑی آئی سی سی کی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہوگئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹیم آف دی ایئر کے کپتان نامزد،  پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ جبکہ شاہین آفریدی بھی ٹی ٹوئنٹی کے 11 بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہاسارنگا، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان بھی ٹیم میں شامل،  آسٹریلیا کے مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں،  جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر اور تبریز شمسی بھی ٹیم میں شامل ہیں، بھارت کا کوئی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ نہیں بن سکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer