ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز استعمال کرنے کا اختیار اب ایس ایچ اوز کو بھی ملے گا

فنڈز استعمال کرنے کا اختیار اب ایس ایچ اوز کو بھی ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) وزیراعظم نے کرپشن پر قابو پانے کیلئے فنڈز کے نچلے لیول تک استعمال کی منظوری دیدی، اب ایس ایچ اوز بھی فنڈز استعمال کرسکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے تھانے کی سطح پر کرپشن پر قابو پانے اور اندرونی معاملات کو حل کرنے کیلئے ایس ایچ او لیول تک فنڈز کے استعمال کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری منظور کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سمری رواں ماہ میں منظورکی جائے گی۔ 

سمری کی منظوری کے بعد پولیس فنڈ کا استعمال کرنے کا اختیار اب ایس ایچ او کو بھی ملے گا، تھانے کے اندرونی معاملات کو بروقت حل کرنے کے لئے ایس ایچ او فنڈز کا استعمال کرسکے گا، منظوری کے بعد گاڑی ٹھیک کروانے سے لے کر تھانے کے اندرونی معاملات بہتر کرنے تک ایس ایچ او فنڈز استعمال کرسکے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس قائم کردی، سی سی پی او آفس میں اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس کا ہیڈ آفس بنایا گیا ہے، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپس کے خلاف ہیلپ لائن 1242 بھی قائم کر دی گئی، جہاں ڈائریکٹ شکایات پرعملدرآمد کیا جائے گا۔

سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ قبضہ مافیا سے متاثرہ افراد 1242 پر 24 گھنٹے رابطہ کرسکیں گے،روزانہ شام چارسے6بجے تک شکایات سنی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس میں ریونیو، محکمہ مال، ایل ڈے اے، کوپرایٹو ہاؤسنگ، اورسیز کمیشن پاکستان کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کیلیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی، قبضہ مافیا کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

Sughra Afzal

Content Writer