ریل گاڑیوں میں بغیرٹکٹ سفر کرنیوالے باز آجائیں ورنہ۔۔

ریل گاڑیوں میں بغیرٹکٹ سفر کرنیوالے باز آجائیں ورنہ۔۔
کیپشن: City42 - Railway Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ریل گاڑیوں میں بغیرٹکٹ سفر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار خبردار، اب بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کو جرمانے کیساتھ ساتھ 24 گھنٹے کیلئے حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کرنے اگلے ہفتے عمران خان لاہور آئیں گے، ریلوے کی پانچ کمپنیوں کو دو کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 25 جنوری کو کراچی سے نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کریں گے، جبکہ 20 لوکو موٹیو آنے سے ٹرینوں کی آمدورفت میں بہتری آجائے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے فروری میں خود ٹرینوں پر سفرکروں گا اور سٹیشنوں پر سونا پڑا تو ادھر ہی سوؤں گا، تاکہ مسافروں کے مسائل کے ازالے کیلئے موقع پر ہی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں اسلام آباد میں ایک کال سینٹر اور کمپلین سینٹر کھول رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer