صحافت، ادب کے بڑے نام منو بھائی کی آج پہلی برسی

صحافت، ادب کے بڑے نام منو بھائی کی آج پہلی برسی
کیپشن: City42 - Muno Bhai
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضا کھرل) منو بھائی کی آج پہلی برسی ہے، مرحوم نے صحافت اورادب میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کے بے باک لہجے کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔وہ ادب شناسوں اور درد دل رکھنے والوں میں انتہائی مقبول تھے۔

منوبھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا، منو بھائی 1933ء میں وزیر آباد میں پیدا ہوئے، گریجوایشن گورنمنٹ کالج اٹک سے کی، اخبارات میں ادارتی عہدے پر بھی فائز رہے۔ منو بھائی کو شعروشاعری کا شوق لڑکپن سے ہی تھا اور پھر آہستہ آہستہ یہ شوق پروان چڑھتا گیا، بحیثیت صحافی انہوں نے سیاست سے لے کر ثقافت کو قریب سے دیکھا تھا۔ اس لیے ان کی شاعری میں حقیقت نگاری کاعنصر نمایاں ہے، انہوں نے 1982ء میں پی ٹی وی کے لیے ڈرامہ سونا چاندی لکھا جو بے حد مقبول ہوا۔

ان کے دیگر ڈراموں میں دشت اور آشیانہ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ ہزاروں کالم لکھے، منو بھائی 19 جنوری 2018ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer