سٹی42: وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزادر کی رات گئے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کرنے کیلئے سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات۔
27مسلم لیگ (ق) کے رہنما و صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کی جانب سے استعفےکے اعلان کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار(ق) لیگ کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزراد نے چودھری پرویز الہی سے اُن کی رہائشگاہ پر رات گئے ملاقات کی، ملاقات میں ق لیگ کے رہنماوں کی جانب سے انہیں حافظ عمار یاسر اور جماعت کےدیگرارکان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ق لیگ کےرہنماوں کوان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔