شہر میں سوائن فلوکاراج، محکمہ ہیلتھ نے بیرون ملک سے دوائی منگوالی

شہر میں سوائن فلوکاراج، محکمہ ہیلتھ نے بیرون ملک سے دوائی منگوالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: شہر میں سوائن فلو کے حملے جاری، 24گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں اس موذی مرض کے10 مشتبہ مریض داخل، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے سوائن فلو کے علاج کیلئے بیرون ملک سے ہنگامی طور پر نئی دوا منگوالی۔

تفصیلات کے مطابق سوائن فلو وائرس نے بدستور شہر میں پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکٹرز ہسپتال میں 4،میو ہسپتال، اتفاق ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، سروسز ہسپتال، سرجی میڈ ہسپتال اورجناح ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر سوائن فلو کے 43 مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔

ادھر محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سوائن فلو کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر ہنگامی طور پر بیرون ملک سے سوائن فلو کے علاج کیلئے نئی دوا ریلینزا منگوا لی ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے حکام کے مطابق دوا کی پانچ ہزار خوراکیں منگوائی گئی ہیں، جو سرکاری ہسپتالوں کو ان کی ضرورت کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔