این سی اے: طلباء کےفائنل پراجیکٹس کی نمائش، فرانسیسی سفیرنےافتتاح کیا

این سی اے: طلباء کےفائنل پراجیکٹس کی نمائش، فرانسیسی سفیرنےافتتاح کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: نیشنل کالج آف آرٹس میں طلباء کے فائنل پراجیکٹس کی نمائش، فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بریٹے نے افتتاح کیا، پراجیکٹس کی نمائش5روز تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے طلباء کے فائنل پراجیکٹس کی نمائش میں 66 طلباء نے اپنے فن پارے تیار کیے۔ فرانس کے سفیرڈاکٹر مارک بریٹے نےنمائش کا افتتاح کیا۔

 فرانسیسی سفیرکو پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کالج کے بارے بریفنگ دی۔ نمائش میں خطاطی، فریسکو پینٹنگ،  منی ایچر،  ڈرائنگ،  سکلپچر پر مشتمل فن پارے رکھے گئےتھے۔ این سی اے میں طلباء کو ایک سال تک مختلف پروگرامز میں ٹریننگ دی گئی، طلباء کا کہناتھاکہ این سی اے نے ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کالج آف آرٹس میں طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش5روز تک جاری رہے گی۔ طلباء کے پراجیکٹس کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔