ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ایک اور قدم

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ایک اور قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہترین کارکردگی پر 25 ہزار بچوں میں لیڈ پینسل تقسیم کرے گی۔ پینسل پر محکمہ سکول ایجوکیشن کا مونوگرام اور گہرے حروف میں گڈ پرفارمنس پرنٹ ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ایک اور قدم اٹھا لیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہترین کارکردگی پر 25 ہزار بچوں میں لیڈ پینسل تقسیم کرے گی۔ پہلے مرحلے میں پرائمری سکولوں کے ہونہار بچوں کو پینسلیں دی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں مڈل سکول کے بچوں کو پینسل بطورانعام دی جائیں گی۔ پینسل کے اوپر گہرے حروف میں گڈ پرفارمنس بھی تحریر کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سکولزایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک خود سکولوں کا دورہ کریں گے۔ سیکرٹری سکولز سبق سن کر بچوں کو پینسل بطور انعام دیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی زاہد بشیرگورائیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو گڈ پرفارمنس پینسل دینے کا مقصد ان کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بناناہے۔