ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی اہلکاروں کی کمی، پنجاب یونیورسٹی میں 50 نئی بھرتیوں کا اعلان

سکیورٹی اہلکاروں کی کمی، پنجاب یونیورسٹی میں 50 نئی بھرتیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:  پنجاب یونیورسٹی کو سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید 50 سکیورٹی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے مطابق نئے سکیورٹی اہلکار ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے اور ملازمت کا دورانیہ ابتدائی طور پر تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔

 اس سلسلے میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا عمل 2 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد امیدواروں کی جانچ پڑتال اور تقرری کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔