این اے47 ،48: ہائیکورٹ نے طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

این اے47 ،48: ہائیکورٹ نے طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری اور آئی پی پی کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیئے۔

 ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے دو حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف شعیب شاہین اور علی بخاری کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے دلائل دیئے کہ الیکشن کی رات 12 بجے تک میرے پاس 380 فارم 45 آئے تھے، میں آر او کے دفتر گیا تو میرے فارم طارق فضل چودھری کے کھاتے میں ڈال رہے تھے اور ان کے میرے کھاتے میں، بمشکل ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچا اور کہا کہ اگر غلطی ہے تو اسے درست کر لیں، ریٹرننگ افسر نے دبے لفظوں میں مجھے کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ نکال دینگے، فارم 45 پر ریٹرننگ افسر کے دستخط موجود ہیں، الیکشن نتائج کے بعد دو فارم 47 جاری کردئیے گئے تھے، عثمان اشرف حلقہ این اے 47 کے آر او تھے۔

تمام دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،عدالت نے این 48 اسلام آباد سے آئی پی پی کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔