فلم ’پٹھان‘ کا ٹکٹ سستا ہونے پر شاہ رخ خان کا اہم ردِعمل

فلم ’پٹھان‘ کا ٹکٹ سستا ہونے پر شاہ رخ خان کا اہم ردِعمل
کیپشن: Shah Rukh Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلمپٹھان‘ کے ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

یش راج فلمز نے فلمپٹھان‘ کے باکس آفس پر 5 سو کروڑ بھارتی روپے سے زائد منافع کمانے کا بڑا ریکارڈ قائم کرنے پر 17 فروری کو خصوصی ’ پٹھان ڈے‘ کا اہتمام کیا تھا۔

پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اس خاص دن کے لیے فلم کے ٹکٹ کی قیمت میں کمی کی گئی اور ٹکٹ صرف 110 بھارتی روپے میں فروخت کیا گیا۔

شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے کیے گئے اپنے ایک مداح کے ٹوئٹ کو ری شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے مداح کے ٹوئٹ پر مزاحیہ انداز میں اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ او ہو اب تو پھر دیکھنی پڑے گی اور یہ تو بہت ہی اچھا کام ہے۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ بہت شکریہ یش راج فلمز لیکن کیا آپ مفت میں پاپ کارن کا انتظام بھی کرسکتے ہیں؟واضح رہے کہ فلمپٹھان‘ ریلیز ہونے کے بعد پہلے دن سے ہی باکس آفس پر راج کر رہی ہے اور باکس آفس پر اس فلم کے بزنس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 

اب تک اس فلم نے عالمی سطح پر 900 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس  کر لیا ہے۔