پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کردیا

 پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کردیا، عمران خان گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز لاہور سے کریں گے۔

بائیس فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پشاور سے کارکن 23 فروری جمعرات کو گرفتاریاں دیں گے،جمعہ 24 فروری کو راولپنڈی، ہفتہ 25 فروری ملتان، اتوار 26 فروری کو گوجرانوالہ اور پیر کو سرگودھا سے گرفتاریاں دی جائیں گی۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے ہفتہ کو زمان پارک کے باہر سرچ اور سوئپ آپریشن کیا، اہلکاروں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پوزیشنز سنبھال لیں۔

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان خیمہ زن ہوگئے ہیں اور از خود ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں