عمرشریف کی صاحبزادی حرا عمر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

عمرشریف کی صاحبزادی حرا عمر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: معروف اداکار و کامیڈین عمرشریف کی صاحبزادی حرا عمر کی نمازجنازہ لاہور میں ادا کردی گئی۔ فنون لطیفہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اداکار عمرشریف کی اکلوتی صاحبزادی حراعمر دور وز قبل انتقال کرگئی تھی وہ طویل عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھی حراعمر کی تدفین اداکار عمرشریف کے امریکہ سے گزشتہ شب پاکستان پہنچنے کے بعد کی گئی۔  اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ فلمسٹار غلام محی الدین، وارث بیگ، جان ریمبو، کامران لاشاری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔

اداکار عمر شریف اکلوتی بیٹی کے انتقال پر غم سے نڈھال تھے  جبکہ انہوں نے اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی شوز منسوخ کر دیئے ہیں۔

معروف پاکستانی نژاد امریکن پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر شریف کو یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اُن کی بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے، انہیں صرف یہی بتایا گیا تھا کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے، بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سن کر عمرشریف نے امریکا میں پروگرام منسوخ کردیا اور واپس لاہور آگئے اور آ کر انہوں نے دیکھا ک ان کی بیٹی اب اس دنیا میں نہیں رہی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حرا عمر کا دو ہفتے قبل بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز کی جانب سے آزاد کشمیر میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا لیکن جو کامیاب نہ ہوسکا،حالت بگڑنے پراسے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی،7 برس سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا حرا عمر دونوں گردے ناکارہ ہونے پر گزشتہ تین سال سے ڈائلیسز کروا رہی تھی،کچھ عرصہ قبل گوجرانوالہ گزشتہ تین سال قبل دونوں گردے ناکارہ ہونے پر اس کا ڈائلیسز شروع کیا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer