ضلعی انتظامیہ کو جھٹکا لگ گیا

ضلعی انتظامیہ کو جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)پہلے بقایاجات دو پھر بسیں لو ، ایل ٹی سی اور ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی کا ضلعی انتظامیہ کو خبردار کردیا، پی ایس ایل فائیو کا جوش خروش متاثرہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب پنجاب ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی اور ایل ٹی سی سے مانگی جانے والی شٹل بسز کی فراہمی میں ٹال مٹول دکھائی دے رہی ہے، بسز کی کمی اور پچھلے بقایاجات تاحال ادا نہ کرنے سے آڈٹ مسائل کا شکوہ بھی سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  ایل ٹی سی اور ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ سے گزشتہ میچز کے بقایاجات ادا نہ کرنے کا شکوہ کررہے ہیں، بسیں فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جانے لگا، ایل ٹی سی اور پنجاب ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی نے موقف اختیار کیا کہ پاک بنگلہ میچز کے لیے مانگی گئی سٹل بسز کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کئے گئے۔

پچھلے میچز کے بقایاجات ادا نہ کرنے سے آڈٹ مسائل کا سامنا ہے،لہذا پہلے پچھلے بقایاجات ادا کیے جائیں جبکہ روٹس پر بسز کی کمی اور بقایا جات ادا نہ کرنے سے بسز کی فراہمی مشکل ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی اور ایل ٹی سی کو پچھلے بقایاجات جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور بسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے تمام میچز میں سٹل بسز کی فراہمی سے روٹس پر بسوں کی کمی ہونے کا خدشہ ہے جس سے شہریوں کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہو گا، پی ایس ایل فائیو کیلئے بغیر ادائیگی بسیں دینے سے انکار کردیا جس سے ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر ایونٹ کا جوش و خروش متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer