ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے بیچ پر سیر سپاٹے

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے بیچ پر سیر سپاٹے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے منگل کے روز نتھیاگلی بیچ پر سوئمنگ، بوٹنگ اور والی بال کھیل کر خوب انجوائے کیا۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے اور ایسے میں کراچی کنگز کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے کراچی شہر سے 30 کلومیٹر دور نتھیا گلی بیچ کا رخ کیا۔ کھلاڑیوں نے منگل کے روز پریکٹس سے چھٹی لی اور خوب سیروتفریح کی۔

کراچی کنگز ٹیم کی میزبانی پاکستان نیوی نے کی، کھلاڑیوں نے سوئمنگ اور بوٹنگ کے بعد والی بال کھیل کر خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ اور کوچز بھی ہمراہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کھلاڑیوں کو ریلیکس کروانے کیلئے یہاں لائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ کل اسلام یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔