سعود بٹ:آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کا معاملہ۔ نیب لاہور نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کو طلب کر لیا۔ افسران نے ریکارڈ اور بیان قلم بند کروا دیئے۔
آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکینڈل میں نیب لاہور کی جانب سے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو طلب کیا گیا اور ان سے منصوبہ کے حوالہ سے تمام تفصیلات طلب کی گئیں۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق چیف انجینئر کوبھی آج طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق افسران نے ریکارڈ اور بیان قلم بند کروایا۔