سٹی 42 : راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی .
دفعہ 144 میں 24 دسمبر تک توسیع کردی گئی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق جلسے جلوس ریلیوں پر مکمل طور پابندی عائد ہوگئی ، چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائدہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔