ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 19 ایشیا کپ؛ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

انڈر 19 ایشیا کپ؛ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان انڈر 19 کی ٹیم بنگلہ دیش انڈر 19 کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ 

  قومی انڈر 19ٹیم نے بنگلہ دیش کو  8 وکٹوں کو شکست دے دی،  بنگلہ دیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 122 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی،قومی ٹیم نے 122 رنز کا ہد ف 63 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا،سمیر مہناس نے 69 رنز کی شاندار اینگز کھیلی۔ 

  عبدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،حذیفہ احسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔  

 خیال رہے کہ بارش کے باعث میچ کو 27 ، 27 اورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت اتوار کو انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گے ۔