سٹی 42: سیالکوٹ شہر و گردونواح میں دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ تمام فلائٹ آپریشن اور شیڈول متاثر ہوگیا ۔
ترجمان ائیر پورٹ محمد عمیر خان کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ اور اطراف میں بھی دھند کا راج ہے ۔ شام سے دھند کی شدت میں اضافے کے باعث تمام فلائٹ آپریشن اور شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوگیا۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی محفوظ آمدورفت کیلئے حد نگاہ کم سے کم 500 میٹر تک کی ضرورت درکار ہوتی ھے، اس وقت ائیرپورٹ پر حد نگاہ تاحال حد نگاہ 100 میٹر ھے۔دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی تمام فضائی آپریشن شیڈول کے مطابق چلے گا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ تمام ائرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پرواز بارے تفصیلات ائرلائن سے حاصل کریں۔