ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی؛ غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے کی کارروائی؛ غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4 مسافر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائیوں کے دوران جعلی سفری دستاویزات اور وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 مسافر آف لوڈ کردیئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں محمد اسد، ندیم، سفیان ارشد اور قیصر فاروق شامل ہیں۔ مسافر محمد اسد اور ندیم فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے وزٹ ویزے پر انڈونیشیا جا رہے تھے، ان مسافروں کا تعلق سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کراچی کے ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے، ایجنٹ نے مسافروں کو غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی بھجوانا تھا، مسافروں نے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ مسافروں نے غیر قانونی طور پر لیبیا کے سمندری راستے سے یورپ جانا تھا، مسافر سفیان ارشد ورک ویزے پر فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے ترکی جا رہا تھا، مسافر کے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا، مسافر نے 16 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ قیصر فاروق نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ316 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہا تھا۔ 

سسٹم کے سفری ریکارڈ کے مطابق مسافر سال 2023 میں ایران گیا تھا جبکہ مسافر کا پاکستان واپس آمد کا کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔ مسافروں کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔