ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈرن پنجاب میں گورننس کا فیصلہ کن موڑ، پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

ماڈرن پنجاب میں گورننس کا فیصلہ کن موڑ، پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس۔چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا نے تفصیلی بریفنگ دی۔

کڑی مانیٹرنگ کی آنکھ پنجاب کے ہر ہر شہر پر۔پنجاب میں کھلے مین ہول،مہنگائی، آوارہ کتے،وال چاکنگ،ابلتے نالے،قبرستان یا ریڑھی بازار اور تمام اداروں کے سٹاف و افسران کی نگرانی ہوگی۔

ماڈرن پنجاب میں پہلی بار سرکاری اداروں کی کارکردگی ناپنے کے لیے پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف محض سرکاری فائلوں سے نہیں رئیل ٹائم حقائق کے ذریعے نگرانی کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے بھر کی لائیو مانیٹرنگ خود کریں گی۔پنجاب میں پہلی بار ورچوئل ٹور وال قائم،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی آنکھ اب ہر ہسپتال ،ہر تعلیمی ادارے اور ہر سرکاری دفتر پر ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ورچوئل ٹور کے ذریعےپنجاب کے ہر افسر اور اہلکار کی حاضری اور کارکردگی بھی چیک کریں گی،کھلے مین ہول، تجاوزات اور شہری خطرات اب پنجاب حکومت کی نظر سے اوجھل نہیں رہیں گے۔

پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ میں 22 اہم پرفارمنس انڈیکٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گا۔کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی جانچنے کے لیے پہلا کے پی آئی ڈیش بورڈ فعال۔پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے آٹا، روٹی اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں اب لاپروائی کا شکار نہیں ہوں گی۔

پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ آوارہ کتوں سے بچوں کے تحفظ کے لیے مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کرے گی۔پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ سے شہروں میں وال چاکنگ پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب پروفارمنس مینجمنٹ یونٹ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کی مسلسل نگرانی کرے گا،پنجاب کے ہر شہرمیں ڈرینج اور سیوریج سسٹم کو مانیٹرنگ کیا جائے گا۔چھوٹے بڑے شہروں میں پارکوں اور قبرستانوں کی صورتحال بھی کے پی آئی میں شامل ۔

ریڑھی بازار کی صورتحال اشیاء خورد نوش کی فراہمی اور نرخ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈویژن اور اضلاع میں بھی سی ایم آئی ٹی کے یونٹس قائم ہوں گے۔