ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا:نوازشریف

ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا:نوازشریف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے تبدیلی کے نام پر جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی اور دھاندلی کو کرکے دکھایا، ملک کو بھارت یا امریکا نے نہیں ہم نے خود نقصان پہنچایا، آئین توڑنے والوں کو ججوں نے خود ہار پہنائے،ہمارے بارے میں کہا گیا کہ مریم اور نواز کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہیے ورنہ ہماری محنت ضائع ہوجائے گی,ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا.

 تفصیلات کے مطابق  پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سال 2016ء کے آخر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا، دہشت گردی کو ختم کردیا، ڈالر کی مجال نہیں تھی 4 سال یہاں سے وہاں ہلے،2017میں بہت اچھاملک چل رہاتھا، فارن ریزرو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ملکی ترقی6اعشاریہ 2فیصد لے گئے تھے، شرح سود ڈبل ڈجٹ پر تھی جسے ہم سوا 5 فیصد پر لے آئے تھے، ایکسپورٹ ری فائنانس3 فیصد تھا، ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، آئی ایم کو ہم نے خدا حافظ کہا مگر وہ دن کہاں گئے؟

 نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی واپس آگئی، جیسے ہی عمران خان آیا ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، گروتھ ختم ہوگئی، آئی ایم ایف کو اس کی شرائط پر لایا گیا، مہنگائی آسمان کو چھو گئی، یہ حقائق ہیں جنہیں کوئی جھٹلا نہیں سکتا، آر ٹی ایس بند کروانے کے باوجود ہماری پارٹی پنجاب میں اکثریت میں آئی، محض چار ووٹوں کی برتری کی سلیکٹڈ کو لایا گیا جس میں ایم کیو ایم، بلوچستان اور فاٹا کے لوگ شامل تھے، 70 سال سے دیکھ رہے ہیں آئین توڑا جاتا ہے تو ججز آئین توڑنے والے کو ہار پہناتے ہیں ایسے فیصلے سب نے ہوتے ہوئے دیکھے، جو ہورہا ہے اسے روکو ورنہ زبان سے کہو ورنہ دل میں برا جانو ہم نے تیسرا آپشن چنا۔ 

 سابق وزیراعظم نے مزید  کہا کہ ہمیں باہر سے بھارت یا امریکا نے نقصان نہیں پہنچایا ہم آج اپنی وجہ سے اس حال میں ہیں ہم نے خود ہی اسے نقصان پہنچایا، جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی، دھاندلی یہ سب کچھ ایک لیڈر نے تبدیلی کے نام پر کرکے دکھایا اور اسے ریاست مدینہ کا نام دیا اسے اللہ سے ڈر نہیں لگا، مسجد نبویؐ میں نعرے لگاتے ہیں، قوموں کی تعمیر ایسے ہوتی ہے؟ یہ تو قوم کو بربادی کی جانب لے جانے والی بات ہے، یہ ہماری بہت بری تاریخ ہے،ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند نیت رکھیں کہ ٹکٹ ملنے پر قوم کو اس گرداب سے ضرور نکالیں گے،ہماری کوشش ہے ملک کو مسائل سے نکالا جائے۔