ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کا حوثی حملوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان

امریکا کا حوثی حملوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکا نے حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ملکی اتحاد میں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ  فرانس ، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین اور سیشلز شامل ہے۔

 اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نےحوثیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا  اور کہا تھا کہ حوثیوں کے حملےخطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

 دوسری جانب ایران نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کو ’غیر معمولی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 واضح رہے کہ حوثیوں نے مزید 2 جہازوں پر حملے کیے تھے جس پر ڈنمارک، جرمن اور فرانسیسی کمپنیوں کے بعد برطانوی، نارویئین اور تائیوانی کمپنیوں نے بھی بحیرہ احمر کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت معطل کر دی۔