ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن سے بچنے کےلئے گورنر راج لگانے سے بہتر ہے ملک میں مارشل لا لگا دیں۔
کارکنوں سے اپنے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور انصاف کی برابری ہے، اس ملک میں جمہوریت کا نام و نشان ختم کر دیا گیا، چوروں ڈاکوؤں کو حکومت دے دی گئی، آپ ایک بار پھر عمران خان اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو منتخب کریں۔
انہوں نے کہا این اے 126 شاہین آباد میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے، 15 کروڑ روپے سے سیوریج کے کام کروائے گئے ہیں، 5 کروڑ روپے سے واٹر سپوزل کا کام کروایا جا رہا ہے۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ ان چوروں، ڈاکوؤں کا ہم نے احتساب کرنا ہے۔