ایسے لوگوں کو ایوارڈ ملا جو مستحق نہیں تھے، نبیل

Nabeel Zafar bulbulay
کیپشن: Nabeel Zafar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ پاکستان میں ہیروز کے مرنے کے بعد پہچان ملتی ہے، جب وہ زندہ ہوتے ہیں تو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔

کامیڈی ڈرامہ سریز 'بلبلے' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار نبیل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شکوہ کیا ہےکہ پاکستان میں ہیروز کی قدر  نہیں کی جاتی، مرنے کے بعد ہی انہیں پذیرائی ملتی ہے جیتے جی کوئی پوچھتا تک نہیں۔

حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی بھی بے معنی ہے۔ بہت بڑے بڑے فنکار جنہیں ابھی تک کچھ نہیں ملا اور ایسے لوگوں بھی یہ ایوارڈ مل چکا ہے جو بالکل مستحق نہیں ہیں۔ ایسے لوگ تمغہ حسن کارکردگی ملنے کے بعد چھپتے پھرتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer