ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی ایدھی ایمبولینسز سے ٹکرا گئی

Jail Road Accident
کیپشن: Jail Road Accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جیل روڈ سروسز ہسپتال کے سامنے ٹریفک حادثہ، تیز رفتار گاڑی ایدھی ایمبولینسز سے ٹکرا گئی۔

 لاہور میں تیز رفتاری کے باعث حادثات پیش آنا معمول بن گئے ہیں، آج جیل روڈ سروسز ہسپتال کے سامنے تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ایدھی ایمبولینسز سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے راہگیر سکیورٹی گارڈ کی شناخت نہیں ہو سکی، متوفی کی لاش مردہ خانے منتقل کردی۔

دوسری جانب  جنرل ہسپتال کےسامنے موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے نیچے گر گیا ، نوجوان کو طبی امدادکیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

Sughra Afzal

Content Writer