ڈراموں کے لئے سکرپٹ کو بہتر بنانا پڑے گا:عرفان کھوسٹ

ڈراموں کے لئے سکرپٹ کو بہتر بنانا پڑے گا:عرفان کھوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی ) تھیٹر ڈراموں کو بہتر کرنے کے لئے اسکرپٹ کو بہتر بنانا پڑے گا۔یہ بات تھیٹر ڈراموں کے معروف مصنف ہدایت کاراور اداکارعرفان کھوسٹ نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

عرفان کھوسٹ نے کہا کہ جب سے غیر پیشہ ور لکھاریوں نے ڈرامے لکھنا شروع کئے اور ڈراموں میں بے ہنگم ناچ گانے شامل کئے گئے ڈرامہ فیملی سے باہر نکل گیا۔ایک دور تھا جب تھیٹر کے لئے امجد اسلام امجد،کمال احمد رضوی مرحوم،سلیم چشتی مرحوم اور دیگر معروف لوگ فیملی ڈرامہ لکھا کرتے تھے۔

اب کم تعلیم یافتہ لوگ ڈرامہ لکھ رہے ہیں جو معیاری نہیں۔پھر مسعود اختر،قوی خان اور دیگر وہ فن کار بھی نہیں رہے جو معیاری پرفارمنس دیا کرتے تھے۔لہذا تھیٹر ڈرامہ تباہی سے دوچارہے۔انہوں نے کہا ڈراموں میں رقص کو بلاضرورت ختم کردیا جائے اور اسکرپٹ کو بہتر بنایا جائے تو تھیٹر ڈرامہ بہتر ہوجائے گا۔

علا وہ ازیں عرفان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد الحمراآرٹ سینٹر میں بطور مصنف و ہدایتکار ڈراما نمائش پذیر کریں گے جس کے لئے تیاریاں کررہے ہیں

Shazia Bashir

Content Writer