سانحہ پی آئی سی میں ملوث 27 گرفتار وکلا کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی

سانحہ پی آئی سی میں ملوث 27 گرفتار وکلا کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سانحہ پی آئی سی کی تفشیش میں اہم پیش رفت۔ انویسٹی گیشن پولیس نے ستائیس گرفتار وکلا کی شناخت پریڈ مکمل کر لی۔ پی آئی سی واقعہ میں گرفتار ستائیس وکیلوں کو عینی شاہدین نے شناخت کیا۔
تفصیلات کے مطابق نو روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں وکلا کے دھاوے کے بعد تھانہ شادمان میں دو مختلف ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں جس میں پولیس کی جانب سے موقع سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔  پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالتی احکامات پر جیل بھجوا دیا تھا جہاں ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شناخت پریڈ میں عینی شاہدین جن میں ڈاکٹر، راہگیراور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کے دوران ایسے سات ملزمان کو بھی شناخت کیا گیا جن کے خلاف نامزد ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ بیس نامعلوم ملزمان کی شناخت کرکے انکے نام بھی ریکارڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار وکلا کی سی ڈی آرز سے بھی انکی موجودگی پی آئی سی میں ثابت کر کے ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer